خیرات کی رقم کا سیاسی استعمال، پی ٹی آٗئی رہنماوں کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماطارق شفیع اوررفیق لاکھانی کو نامزد کیا گیا

ایف آئی اے نے فلاحی مقاصد کےلیے بیرونی امداد ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں ابراج کیپیٹل کے مالک عارف نقوی سمیت 3 افراد پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے امن فاونڈیشن کے نام سے ملنے والی بیرونی امداد ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق امن فاونڈیشن کےنام سے ملنے والی بیرونی امداد9ارب ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع اور رفیق لاکھانی کو بھی نامزدکیاگیا ہے۔

حکام کے مطابق خیراتی مقصد کیلئے حاصل کی گئی رقم دیگر مقاصدکے لیےاستعمال کی گئی۔ امدادی رقم بیرون ملک سے طارق شفیع کی اکاونٹ میں آئی بعد میں رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

عارف نقوی کی گرفتاری کے بع دسیشن جج نے ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت دی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

fia

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div