ریاض الجنۃ میں خواتین کے لئے نماز کی ادائیگی کے اوقات کا اعلان

خواتین ریاض الجنۃ میں صبح اور رات کو نماز ادا کرسکیں گی

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ریاض الجنۃ میں نماز کی ادائیگی کی خواش مند خواتین کے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ آنے والی خواتین جمعے کے علاوہ ہفتے کے 6 دن صبح 6 سے 11 اور رات ساڑھے 9 سے 12 بجے تک ریاض الجنۃ میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔

جمعے کے روز خواتین صبح 6 سے 9 بجے اور رات ساڑھے 9 سے 12بجے تک ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کرسکیں گی۔

ریاض الجنۃ اور اس کی فضیلت

ریاض الجنۃ مسجد نبویﷺ کا انتہائی متبرک اور محترم حصہ ہے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر یعنی حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور منبر نبوی ﷺ کے درمیان میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جنت کی کیاری قرار دیا ہے۔

ریاض الجنۃ میں نماز پڑھنے، اللہ کے حضور دعا اور توبہ و استغفار کی بڑی فضیلت ہے۔

masjid nabvi

ryadh ul jannah

Tabool ads will show in this div