اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھا

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

اليکشن کميشن نے توشہ خانہ سے لیےگئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے چیئرمین تحریک انصاف کے اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ انیس ستمبرکو محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد سنائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے کھاتوں کی تفصیل کے لئے اسٹیٹ بینک کو خط نہیں لکھ سکتا۔ شہباز، مریم، زرداری کے مقدمات کے فیصلے اشارہ ہیں کہ احتساب کا نظام بیٹھ گیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔

IMRAN KHAN

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Tabool ads will show in this div