یورپ میں اب ’ٹائپ سی‘ چارجنگ پورٹ ہی استعمال ہوگی، قانون منظور

قانون پر عمل درآمد سے ہر سال مجموعی طور پر 25 کروڑ یورو کی بچت ہوگی

یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے تمام موبائل فونز، ٹیبلٹس اور کیمروں کو یو ایس بی سی کنکشن (ٹائپ سی)کے ذریعے چارج کرنے کے قابل ہونے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

یورپ میں برسوں سے عوامی سطح پر یہ شکایات کی جارہی تھی کہ مختلف ڈیجیٹل اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے کئی طرح کے چارجر خریدنا ان کی مجبوری بن گئی ہے، اس سے جہاں ایک جانب اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے وہیں الیکٹرانک کچرا بھی بڑھتا ہے۔

27 یورپی ممالک (یورپی یونین ) کی مشترکہ پارلیمنٹ نے کئی ماہ کی بحث کے بعد ایک قانون کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے جس کے تحت تمام موبائل فونز، ٹیبلٹس اور کیمروں سمیت تمام اسمارٹ اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کی چارجنگ کا معیار یکساں ہوگا اور تمام مصنوعات کے چارجر لازماﹰ USB-C (ٹائپ سی) قسم کے ہوں گے۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے مطابق نئے قانون کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ اس قانون پر عمل درآمد سے یورپی یونین کے شہریوں کی مجموعی طور پر سالانہ 25 کروڑ یورو کی بچت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں نئے قانون کی منظوری کے بعد ایپل، سام سنگ، ہواوے اور ایمیزون جیسے اداروں کو اپنی مصنوعات کی چارجنگ کے حوالے سے تبدیلی کرنا ہو گی۔

mobile phones

APPLE MOBILE

USB C

type c

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div