مادھوری کا 53 ویں منزل پر ایک ارب روپے کا فلیٹ

بالی ووڈا سٹار نے فلیٹ کی رجسٹریشن کے لیے اسٹیمپ ڈیوٹی ایک کروڑ 7 لاکھ بھارتی روپے ادا کی ہے

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں ایک فلیٹ خریدا ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں ایک ارب روپے سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سپر استار مادھوری ڈکشت اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے ممبئی کے علاقے ورلی میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

53ویں منزل پر واقع اس فلیٹ کو 48 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک ارب روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔ اسے بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے خریدا گیا سب سے مہنگا فلیٹ کہا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مادھوری کے نئے اپارٹمنٹ کا رقبہ 5384 مربع فٹ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں 7 گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ بھی شامل ہے ۔

فلیٹ کو متعلقہ اداروں میں 28 ستمبر کو ہی رجسٹر کرایا گیا ہے اور اس کی صرف اسٹیمپ ڈیوٹی ایک کروڑ 7 لاکھ بھارتی روپے ادا کی گئی ہے۔

Bollywood

Madhuri Dixit

samaa life style

رضوان علی سومرو Oct 08, 2022 09:27am
افسوس کا مقام ہے ہمارے لیے ہمارے کرپٹ سیاست دانوں نے پاکستانی کرنسی اتنی گرادی ہے
Tabool ads will show in this div