ڈالر ہوا مزید سستا، روپیہ بحالی کی جانب گامزن

رواں ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے 4 روپے کم ہوئی ہے

ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کے روز بھی انٹرمارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروباری اوقات کار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 225 روپے 64 پیسے سے گھٹ پر 223 روپے 94 پیسے ہوگئی۔ اس طرح ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ ہفتے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے 4 روپے کم ہوئی ہے۔

چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر کو 200 روپے سے نیچے لایا جائے گا کیوں کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کی قدر حقیقی نہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 8 ایسے بینکوں کی فہرست بھی پیش کی گئی تھی جو ڈالر کی قدر میں پیر پھیر کرکے اربوؓ روپے کمانے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

dollar

FOREX Rates

dollar price

Tabool ads will show in this div