کیا نواز شریف وزیراعظم اور فضل الرحمان صدر بن سکتے ہیں؟

نوازشریف کا اپنا ملک ہے وہ پاکستان آسکتے ہیں
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کے بیان نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ ہرادارہ اپنے حدود میں کام کرے تو نوازشریف وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان صدر بھی بن سکتے ہیں۔

سما کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود گرفتار ہوسکتے ہیں تو عمران خان بھی ہوسکتے ہیں، عمران خان کی جگہ بنی گالہ نہیں اڈیالہ ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ڈی ایم ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان ریاست اور معیشت کیلئے خطرہ ہیں۔ عمران خان دربدر ہو کر این آر او مانگ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے دور حکومت نے جو نقصان ملک کو پہنچایا اس کے ازالے میں وقت لگے گا۔ عمران خان کی مرضی سے الیکشن ہوگا نہ آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی۔ آرمی چیف کی تعیناتی وقت کے وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر ہدایات دے رہے ہیں، ان کی کیا حیثیت ہے۔ سب کچھ قانون اور آئین کے مطابق ہوگا۔

اپنی انٹرویو میں انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ اگر ہر ادارہ اپنے حدود میں کام کرے تو نواز شریف وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان صدر بھی بن سکتے ہیں۔ حکومت کو کسی قسم کے این آر او کی ضرورت نہیں۔ پی ڈی ایم کل اپوزیشن میں تھی، آج حکومت میں ہے۔ جس طرح ہم نے اس کی حکومت کا جنازہ پڑھا، ان کی سیاست کا خاتمہ بھی کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت میں بہتری آئے گی، یہ ملک نوازشریف کا اپنا ملک ہے وہ پاکستان آسکتے ہیں۔

Nawaz Sharif

FAZL UR REHMAN

HAFIZ HAMDULLAH

PDM

رضوان علی سومرو Oct 05, 2022 03:31pm
جس ملک میں مجرم وزیراعظم اور وزیر داخلہ بن سکتے ہیں وہاں کچھ بھی ہوسکتاہے
رضوان علی سومرو Oct 05, 2022 04:06pm
بڑی بڑی باتیں اور بڑے بول اس رب کو ناپسند ہیں
Tabool ads will show in this div