ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اوون تو خرید لیا ۔۔۔ مگر

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے نیا اوون تو خرید لیا ،،، مگر اس کا استعمال کرنا ہی نہیں جانتیں۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے نیا اوون خریدا لیکن وہ اس وقت مشکل میں پڑ گئیں جب انہیں سمجھ نہ آئی کہ اسے چلایا کیسے جائے ؟ مسئلے کا حل پوچھنے کے لئے بار بار انسٹا اسٹوریز پوسٹ کر ڈالیں۔

جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔ پہلی اسٹوری میں جنت کچھ یوں پریشان دیکھائی دیں ۔

کیا آپ میں سے کوئی جانتا ہے کہ بیکنگ اوون میں ٹمپریچراور ٹائمر کو کیسے سیٹ کرنا ہے؟

اگرچہ مداحوں کی جانب سے انہیں کچھ تجاویز دی گئیں لیکن ان سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ پھر ایک تصویر کے ذریعے پوچھا کہ اس کے تین knobs ہیں ، میں یہ پہلی مرتبہ استعمال کر رہی ہوں ۔

پھر ایک فولور نے کوئی تجویز دی ، لیکن جنت سمجھ نہ پائیں۔ اب انہیں براونی بنانی تھی تو کہ براونی کے لیے درجہ حرارت اور ٹائمر کیسے سیٹ کروں ؟

ایک سخت کوشش اور طویل جدوجہد کے بعد بلاآخر جنت مرزا کیک بنانے میں کامیاب ہوگئیں جس کی تصویر اپنے مداح کے ساتھ شیئر کی۔

تو جناب اس مشکل ترین مرحلے کے بعد جنت نے براونی بیک کر ہی لی۔

TIKTOK

JANNAT MIRZA

TikToker

baking

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div