مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

نوجوانوں کو پلواما، دریچ اور شوپیاں میں شہید کیا گیا

قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع شوپیاں کے علاقے دریچ میں 3 جب کہ مولو میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ہال میں ایک چوکی پر ایک شہری آصف احمد کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ جسے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقبوضہ وادی میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل، گرفتاریاں، تشدد، املاک کی تباہی اور دیگر مظالم روز کا معمول بن چکے ہیں۔ فوجیوں نے مقبوضہ وادی میں محاصروں اور پرتششد کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔

کشمیر

Indian occupied kashmir

Indian military

Tabool ads will show in this div