مریم نواز شریف لندن روانہ

خاندان کا کوئی فرد مریم کیساتھ لندن نہیں جا رہا

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی رہنما مریم نواز شریف ( Maryam Nawaz Sharif ) آج بروز بدھ 5 اکتوبر کو لاہور سے لندن ( London ) کیلئے روانہ ہ گئی ہیں۔

مریم نواز شریف بدھ 5 اکتوبر کی صبح جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کی ملازمہ بھی لندن روانہ ہوئی ہے۔

مریم نواز آج صبح ساڑھے 9 بجے نجی ایئر لائن ( قطر ایئر ویز) کی پرواز سے لندن روانہ ہوئیں۔ وہ بذریعہ دوحہ لندن پہنچیں گی۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ انتظار نہیں ہورہا تھا کہ کب طیارہ لینڈ کرے اور وہ اپنے والد سے ملیں، میں نواز شریف کی آواز ہوں، ان سے ملاقات بہت خوشی کا دن ہے۔

سماء سے گفتگو میں بولیں ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، عمران خان فتنہ ہے اس کا علاج رانا صاحب کو کرنا آتا ہے۔

لندن میں مصروفیات

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ مریم نواز 6 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گی۔

مریم نواز چار سال اور تقریبا تین ماہ بعد اپنے بھائیوں حسن اور حسین نواز سے ملیں گی۔ مریم نواز کے ہمراہ خاندان کا کوئی شخص نہیں جا رہا۔ مریم نواز نومبر 2019کے بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کریں گئیں۔

قبور پر حاضری

لندن روانگی سے قبل مریم نواز نے خاندان کے بڑوں کی قبور پر حاضری بھی دی۔ مریم نواز نے رائے ونڈ میں اپنی والدہ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔ مریم نواز کافی دیر اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر بیٹھی رہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز منگل 4 اکتوبر کو مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔ اس موقع پر مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے پرویز رشید اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ پہنچیں، جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

مریم نواز نے ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا، انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے اور مطلوبہ جگہوں پر انگوٹھے لگائے۔

دال چاؤل کھا کر جشن منایا

مریم نواز شریف نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاسپورٹ ملنے پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک دکان سے دال چاول کھاتے ہوئے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کورٹ سے واپسی پر کشمیری دال چاول کے ساتھ، پاسپورٹ مجھے دے دیا گیا ہے، الحمدللّٰہ۔

نیب کی حراست میں

قبل ازیں منگل 4 اکتوبر کو لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے نیب میں 57 دن حبسِ بے جا میں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب میں کسی خاتون کو رکھنے کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے، نیب کو خواتین کے لیے بنایا ہی نہیں گیا، انہوں نے مجھے پکڑ تو لیا کیس بھی کوئی نہیں تھا تو انہوں نے پھر مجھے نیب کے ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر ہے، اس میں رکھا۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا، وہاں پر بھی تقریبا ڈیڑھ مہینے تک رہی ہوں گی، کُل ملا کر یہ ساڑھے تین مہینے سے زائد کی قید تھی لیکن آج تک میرے خلاف وہ کیس رجسٹر نہیں ہوسکا، نیب کا وہ ریفرنس نہیں بن سکا جس کی آڑ میں انہوں نے تین سال میرا پاسپورٹ رکھا بلکہ 7 کروڑ روپے بھی رکھے۔

میرے والد نے تو کبھی کاروبار کیا ہی نہیں

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میرے والد نے تو کبھی کاروبار کیا ہی نہیں، وہ میرے دادا کا کھڑا کیا ہوا بزنس تھا، دادا سے اگر ان کے پوتوں، پوتیوں یا ان کی فیملی کو ملا تو وہ بات تو کھا گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات کی اور وضاحت کردوں میں نے اپنے وکیل کو ہدایات دی تھیں کہ مجھے نیب قوانین میں نئی ترامیم کا فائدہ نہیں اٹھانا، مجھے نیب کے پرانے قانون کے تحت میرٹ پر ریلیف ملا ہے۔

لندن

OVERSEASE PAKISTANIS

LAHORE HIGHCOURT

MARYAM NAWAZ PASSPORT

Tabool ads will show in this div