وزیراعظم کے کسان پیکیج کی شفافیت پر بھی سوال اٹھ گئے

SC Kisan Package Isb Pkg 12-05

اسلام آباد : وزیراعظم کسان پیکیج کی شفافیت پر بھی سوال اُٹھنے لگے، سپریم کورٹ نے کھاد سبسڈی کیلئے جاری رقم پر وفاق سے جواب مانگ لیا۔

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کسان پیکیج کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کھاد سبسڈی کی مد میں جاری ہونیوالی رقم کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیئے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ یہ رقم کس قانون کے تحت جاری ہوئی؟، سبسڈی کتنی کمپنیوں کو دی گئی؟، کیا پارلیمنٹ سے منظوری لینا ضروری نہیں تها؟، کیا آئین میں وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کا ذکر ہے؟۔

عدالت کے حکم پر سیکریٹری خوراک اور سیکریٹری خزانہ پیش ہوئے اور بتایا سبسڈی کی مد میں 12 ارب 50 کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں جو 12 کھاد کمپنیوں اور درآمد کنندگان میں تقسیم ہوئے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کونسا قانون کھاد مینوفیکچررز کو سبسڈی دینے کی اجازت دیتا ہے؟، عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ سماء

PM

Kissan Package

Fertilizer Subsidy

Tabool ads will show in this div