حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی،وزیراعظم

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے کسانوں کے وفدکی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔

کسانوں کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے ہمیشہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا، کسانوں کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کیلئے ہرممکن ریلیف فراہم کریں گے۔

شہبازشریف نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے وزراء کمیٹی کو کسان نمائندوں سے ملکر قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے سیلاب متاثرین کیلئے30 ملین یورو امداد کا اعلان کیا، یورپی یونین، بالخصوص صدر یورپی یونین کمیشن کے مشکورہیں، عالمی تعاون سے خوراک اورصحت کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آج حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے 8 روز سے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کے مطالبات پر وزراء پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، تمام مسائل کو اچھے انداز میں حل کریں گے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئندہ 10 دن میں کسان پیکج کا اعلان کریں گے، کسان پیکج سے زراعت اور ملک کو فائد ہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےفیول ایڈجسٹمںٹ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

pm shehbaz sharif

KISAN PROTEST

Tabool ads will show in this div