کسی بھی وقت حقیقی آزادی جمہوری مارچ کی کال دے سکتا ہوں، عمران خان

سب کو حقیقی آزادی تحریک میں جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا، سابق وزیر اعظم

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوں.

پشاور میں پارٹی قائدین، عہدیداروں، تحصیل و ولج کونسل ممبران اور کارکنان سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں، کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لے کر اپنی چوریاں معاف کرائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی اولادیں باہر تھیں اور خود بھی باہر بھاگ گئے، باہر بیٹھ کر سازشیں کیں اور ہماری حکومت گرا دی۔ تمام ضروری اشیاء کی چیزیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔ ان کو عام آدمی کی فکر نہیں، یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے کیس بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا، کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوں۔ سب کو حقیقی آزادی تحریک میں جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا۔ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

PTI long march

Tabool ads will show in this div