دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کا آصف علی زرداری کا طبی معائنہ

ڈاکٹرز کی ٹیم کا سابق صدر کے تشخیص اور علاج پر اطمینان کا اظہار

کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج اور تشخیص پر دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تشخیص اورعلاج درست سمت میں کیا جارہا ہے۔

دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کی ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔ معائنے کے موقع پر بلاول بھٹو زردار اور آصفہ بھٹوزرداری بھی موجود تھیں۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور اس سے قبل ڈاکٹرز کے بورڈ کی جانب سے میڈیکل رپورٹس پر غور کے بعد انہیں بیرون ملک منتقل کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیےگئے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فی الحال آصف زرداری کو بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

PPP

ASIF ALI ZARDARI

Tabool ads will show in this div