ڈار نے ڈالر سستا کردیا، نوازشریف اور بڑا ریلیف لائیں گے، گلوکار وارث بیگ

فنکاروں کو سیاست میں دلچسپی لینی چاہیے، سماء سے گفتگو
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی جلد نوازشریف آئیں گے تو غریبوں کے لئے بڑا ریلیف لائیں گے۔

گلوکار وارث بیگ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کوپاکستان کی فلاح کیلئے سیاست میں دلچسپی لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے اور پاکستان کو بڑافائدہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیک کے معاملے کے حل کے لئے کوئی ایکشن لینا بہت ضروری ہے۔

وارث بیگ نے کہا سائفر کے معاملے کی سختی سے تحقیقات کرتے ہوئے غداروں کوسزا دینی ہوگی۔

Pakistani Singer

WARIS BAIG

Tabool ads will show in this div