ایک دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 450 روپے ہوگئی

ملک میں ایک روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کے اضافے کے بعد 1704 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔

منگل کو صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2150 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1843 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 272روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی تولہ چاندی 1620 روپے ہوگئی ہے۔

Gold rates

gold prices

Tabool ads will show in this div