ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟

غیر اسلامی چیزوں کو عام نہ کیا جائے، ویب چینل کو انٹرویو

نجی ویب چینل کو انٹرویو میں ٹک ٹاکر رومیسہ نے ڈیٹنگ کلچر پر اظہار خیال کیا۔

رومیسہ خان کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں ڈیٹنگ کلچر کو عام نہیں کیا جا سکتا اس لیے ڈیٹنگ کلچر کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔

ان کے خیال میں ڈیٹنگ دو لوگوں کے درمیان ذاتی معاملہ ہے کیونکہ ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے۔ اگر کوئی ڈیٹنگ کر بھی رہا ہے تو اسے اپنے تک ہی رکھے، ان غیر معمولی اور غیر اسلامی چیزوں کو عام کرنے کی کوشش نہ کرے جو عام نہیں ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ پاکستان میں اور بہت سے غلط کام ہوتے ہیں مگر میں نے کبھی کسی پر اعتراض نہیں کیا اگر کوئی کرتا ہے تو بھی ٹھیک نہ کرے تو بھی، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ غلط کام کو صحیح کہا اور سمجھا جائے۔

رومیسا نے پاکستان میں نکاح کی راہ میں مشکلات کو ڈیٹنگ کلچر میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔

TikToker

Samaa lifestyle

Romaisa Khan

Tabool ads will show in this div