حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کے لئے گھروں کی تعمیر میں پیش پیش

100 سیلاب زدگان خاندانوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے معاہدہ طے پاگیا

** معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں 100 سیلاب زدگان خاندانوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔**

حدیقہ کیانی وسیلہ راہ مہم کے ذریعے سیلاب زرگان کی مدد کے لیے اپنی خدمات ادا کر رہی ہیں ۔ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ 100 پکے گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نومبر کے درمیان میں سو مزید پکے گھروں کی تعمیر کا معاہدہ طے پاجائے گا۔

گلوکارہ نے اپیل کی کہ جلدازجلد سیلاب زدگان کی مدد کریں ۔ سیلاب متاثرین اب بھی بے گھر ہیں، سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے جوکہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے سخت ترین ہوں گی۔

حدیقہ کیانی نے ابتدا سے ہی سیلاب میں گھرے افراد کی آواز بننے اور ان کی مدد کے لیے کوشش کی۔ حدیقہ کیانی وہ واحد پاکستانی سیلبریٹی ہیں جو سیلاب متاثرین کی آواز بنی ہوئی ہیں اور ان کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں تک پہنچ بھی رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ حدیقہ کیانی اپنی مہم کے ذریعے امدادی سامان بھی فراہم کررہی ہیں ۔

Hadiqa Kiani

FLOOD 2022

PAKISTAN FLOOD

Tabool ads will show in this div