ڈار کا ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لانے کا بیان، روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ مزید تیز

ڈالر کی قدر ایک روپے 65 پیسے کی کمی کے بعد 225 روپے 64 پیسے ہوگئی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے۔

گزشتہ 8 روز سے ڈالر کی قدر میں قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے لیکن گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈالر کی قدر کو 200 روپے سے نیچے لانے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید تیزی سے نیچے آئی ہے۔

منگل کے روز کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 227 روپے 29 پیسے تھی ۔ ایک وقت میں ڈالر 3 روپے 4 پیسے کمی کے بعد 225 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں اضٖاہ دیکھا گیا۔

کاروباری اوقات کار ختم ہونے پر امریکی ڈالر کی قدر ایک روپے 65 پیسے کی کمی کے بعد 225 روپے 64 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ دیکھا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ڈیڑھ روپے کی کمی کے بعد 228 روپے 50 پیسے پرآگئی۔

dollar

dollar price

Tabool ads will show in this div