مونس الہیٰ کیخلاف 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج

لاہورہائیکورٹ نے مونس الہٰی کی درخواست منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہیٰ کے خلاف 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے مونس الہیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان کےاکاونٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کا فائدہ مونس الہیٰ کی کمپنی کو پہنچا۔ این او سی کے اجراء سے کمپنیوں کے شئیرز کی منتقلی تک مونس الہی سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں۔

دوسری جانب مونس الہیٰ کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب اس معاملے کی انکوائری کرکے بند کرچکا ہے۔

نیب کی تفتیشی رپورٹ میں تمام وہ کمپنیاں شامل ہیں جن پر ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے اس کیس میں بینک، نجی ادارہ یا شخص شکایت کنندہ نہیں، کسی فرد کا نقصان ہوا اور نہ ہی قومی خزانے کو کوئی نقصان پہنچا۔

عدالت نے رہنما مسلم لیگ ق مونس الہیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔

money laundering case

Monis Elahi

Fahad Oct 04, 2022 11:13am
کیا بات ہے اس کو کہتے ہیں پانچوں گھی میں بلکہ سارا ہی گھی میں
Tabool ads will show in this div