یورپ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت

یورپین ائیرسیفٹی ایجنسی اکتوبر میں پی آئی اے کا آن لائن آڈٹ کرے گی

یورپ اور برطانیہ کیلئے قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

یورپین کمیشن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 25 اکتوبر کو تیکنیکی میٹنگ کیلئے مدعو کرلیا۔ یورپین ائیرسیفٹی ایجنسی اکتوبر میں پی آئی اے کا آن لائن آڈٹ کرے گی۔

یورپین ائیرسیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے آڈٹ کے بعد یورپین کمیشن جنوری میں سی اے اے اور پی آئی اے کا آن سائٹ وزٹ کرے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یورپین کمیشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے کیا جارہا ہے، اپریل 2023 میں براہ راست پروازوں پر پابندی ہٹنے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان یورپین ائیرسیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے سے اس سلسلے میں تعمیری بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں پر 26 ماہ سے پابندی عائد ہے۔ براہ راست پروازوں پر پابندی پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کا مبینہ معاملہ سامنے آنے پر لگی تھی۔

PIA

caa

EUROPEAN UNION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div