یاسر حسین کا ایک اور بچہ، اقرا عزیز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر بچے کا نام اور تصویر شیئر کردی

یاسر حسین نے اپنا ایک اور بچہ ہونے کا انکشاف کیا ہے جس پر اقرا عزیز کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

یاسر حسین کے اس انکشاف پر ہر کوئی انکی اہلیہ اقرا عزیز کا ردعمل جاننے کا خواہشمند ہے اور سب شاید یہ سمجھ رہے ہوں گے کہ اقرا عزیز بہت غصے میں ہوں گی اوربات علیحدگی تک نہ پہنچ جائے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اقرا عزیز نے نہ صرف اس خبر پر بہت خوشی کا اظہار کیا بلکہ وہ یاسر حسین کے ساتھ معمول کے سیر سپاٹے بھی کررہی ہیں۔

بات دراصل یہ ہے کہ یاسر حسین کے مطابق انکا ایک اور بچہ کوئی اور نہیں بلکہ اقراعزیز خود ہیں۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اس کا نام بتاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں اقرا عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بے بی بولتا ہوں تو سچ ہی سمجھ لیا، گھر میں کبیر اور باہر یہ۔

تصویر پوسٹ ہوتے ہی صارفین نے انکی پوسٹ پر تبصرے شروع کردیے، ایک طرف جہاں اس جوڑے کی تعریفیں کی جارہی ہیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر بے شمار تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

PAKISTAN SHOWBIZ

Tabool ads will show in this div