پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو 9 سال میں 791 ارب روپے کا مقروض کردیا

پی ٹی آئی دور میں صوبائی قرضوں کا حجم 97 ارب سے877 ارب روپے ہوگیا

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت کے 9 سالہ دور حکومت میں صوبائی قرضوں میں 791 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ 9 برس میں 791 روپے کے قرضوں کے معاہدوں نے صوبے پر قرضوں کا بوجھ 877 روپے سے متجاوز کرگیا۔ پی ٹی آئی حکومت سے قبل صوبے پر قرضوں کا حجم صرف 97 ارب روپے تھا۔

صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کے لئے ریکارڈ 74 ارب روپے کا قرضہ لیا جبکہ توانائی کے مختلف منصوبوں کے لئے 218 ارب 42 کروڑ قرض کے معاہدے کئے۔

شہری ترقی کے لئے 116 ارب روپے، پائیدار ترقی کے لئے 54 ارب 20 کروڑ روپے اور خیبر پاس اکنامک کاریڈور کے لئے 81 ارب 98 کروڑ روپے کا قرضہ لیا گیا۔

آبپاشی منصوبوں کے 38 ارب روپے اور شاہراہوں کیلئے 16 ارب 51 کروڑ روپے جبکہ سیاحت کے فروغ کے لئے 8 ارب 18 کروڑ روپے قرضہ لیا گیا گیا۔ ریونیو موبلائزیشن اینڈ پبلک ریسورس مینجمنٹ کیلئے14ارب 47 کروڑ روپے کا پروگرام بھی بنایا گیا۔

KPK government

Provincial loans

Tabool ads will show in this div