وزیراعظم کاسیلاب متاثرین کےلیے ریئیل ٹائم ڈیش بورڈکےافتتاح سےانکار

یہ ڈیش بورڈ سلو نہیں ہونا چاہیے،تیز ہوناچاہیے،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے بنائے گئے ریئل ٹائم ڈیش بورڈ کو مسترد کردیا۔

سیلاب متاثرین کی ریئل ٹائم مانیٹرینگ کیلئے ڈیش بورڈکی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟یہ مذاق ہے، میں اس ڈیش بورڈ کا آج افتتاح نہیں کررہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی چیزبنائی جائے جس پر قوم کو فخر ہو، یہ ایساڈیش بورڈ نہیں ہے جو قوم کو درکارہے، ڈیش بورڈ کی ورکنگ مزید بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ ڈیش بورڈ پر ریئل ٹائم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت اوروژن کے مطابق ڈیش بورڈ تیارکیا گیا ہے، سیلاب متاثرین کیلئے فنڈزکی تمام تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی۔

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو ملنے والے فنڈ کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی، ڈیش بورڈ سے متاثرین کوملنے والی امدادکی معلومات تک رسائی ہوگی۔

PM SHAHBAZ SHARIF

Pakistan flood 2022

Rashad Yost Oct 04, 2022 12:57pm
Tabool ads will show in this div