عمران خان کا طاقتور حلقوں سے بات چیت کا اعتراف

سیاستدان کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوتے ہیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے طاقتور حلقوں سے بات چیت کا اعتراف کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدان کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوتے ہیں۔

عدالت کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طاقتور لوگوں سے بات چیت کی خبریں ہیں؟ عمران خان نے جواب دیا سیاستدان تو بات چیت کرتارہتا ہے مگر مجرموں سے بات نہیں ہوگی۔ یہ بھی کہا عقلمندی یہی ہے کہ جب بات ہورہی ہے تو اس پر بیان نہ دیا جائے۔

مریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملنے پر عمران خان نے کہا اس سے واضح ہوگیا کہ اس ملک میں رول آف لا نہیں ہے۔

عمران خان نے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد بھی ملک کے عدالتی نظام پر پوری طرح اطمینان کا اظہار نہ کیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح ہر سیاستدان اچھا نہیں ہوتا اور ہر برا نہیں ہوتا۔ جس طرح صحافی کچھ اچھے ہوتے ہیں کچھ برے ہوتے ہیں اسی طرح کئی عدالتوں کے اچھے فیصلے ہیں کئی کے نہیں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن پر ایک ہی کیس بنانا باقی رہ گیا ہے اور وہ چائے میں روٹی ڈبو کر کھانے کا کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی تھون میں اکٹھی ہونے والی رقم اس ہفتے سے لوگوں میں تقسیم ہونا شروع ہو جائے گی۔

PTI

IMRAN KHAN

ISLAMABAD HIGH COURT

Tabool ads will show in this div