سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم ساوتھ ایسشن فلمی میلے کے لیے منتخب

فلم جاوید اقبال مین یاسر حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ، فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ مل سکی۔

ڈی سی ساوتھ ایشن فلم فیسٹول میں پاکستانی فلم جاوید اقبال کو منتخب کر لیا گیا ۔ سیریل کلر کی زندگی پر بننے والی فلم جاوید اقبال کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی تھی۔

11ویں ڈی سی ساوتھ ایشین فلمی میلہ نومبر کے پہلے ہفتےمیں منعقد کیا جائیگا۔ اس سال منعقد کیے جانے والے میلے میں پاکستانی فلم جاوید اقبال کو بھی اسکرین کیا جائے گا ۔ اس فلم فیسٹول میں میں پاکستان ، ہندوستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، بھوٹان، مالدیپ اورتبت کی فلموں کو منتخب کیا گیا ہے۔

جاوید اقبال 2022 کی ایک پاکستانی فلم ہے جو کہ پاکستانی سیریل کلر اور جنسی مجرم جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم کی تحریر اور ہدایت کاری ابو علیحہ نے کی ہے اور اسے جاوید احمد نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں اداکار یاسر حسین مرکزی کردار میں جبکہ عائشہ عمر ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گیں۔

فلم کا ٹریلر 8 دسمبر 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس سے قبل یہ فلم 24 دسمبر 2021 کو ریلیز ہونے والی تھی جسے جنوری 2022 تک ملتوی کر دیا گیا۔ فلم کو کراچی میں ایک پریمیئر کے بعد 28 جنوری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم اس کی ریلیز سے قبل پنجاب حکومت اور سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر نے اس پر پابندی لگا دی تھی۔ فلم کو برلن فلم فیسٹیول کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔

فلم جاوید اقبال سلسلہ وار قتل اور زیادتی کے مجرم جاوید اقبال پر بنائ گئ ہے جس نے 1998 اور 1999 کے درمیان لاہور میں سو سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کیا۔

Pakistani cinema

javed iqbal

SERIAL KILLER

Tabool ads will show in this div