پنجاب حکومت کی ڈینگی کیسز چھپانے کی بھونڈی سازش بے نقاب

پنجاب حکومت کی ہدایت ہے ڈینگی بخار کے بجائے کوئی اور بیماری لکھی جائے، مالک نجی اسپتال

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چھپانے کی بھونڈی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز سے پنجاب حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں، اور صوبائی حکومت کی جانب سے نجی اسپتالوں کو کیسز چھپانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پرائیویٹ اسپتال کے مالکان نے پنجاب حکومت کا ڈینگی کے خلاف نااہلی کا بھانڈا بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اسپتالوں کو ڈینگی کیسز چھپانے کا حکم ہے، اور حکومت کی جانب سے ڈینگی کیسز چھپانے کے لئے سخت دباؤ ہے۔

نجی اسپتال کے مالک نے سماء کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈینگی کیس ڈیش بورڈ پر نہ ڈالنے کے احکامات دئیے جاتے ہیں، اور کہا جاتا ہے کہ مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق کے باوجود بھی کوئی اوربیماری لکھی جائے۔

ایک نجی اسپتال کے مالک نے بتایا کہ ہمارے اسپتال ڈینگی مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں، اور مزید مریضوں کی جگہ تک نہیں، جتنے کیسز حکومت روز بتاتی ہے اس سے 100 گنا زیادہ کیسز روز رپورٹ ہوتے ہیں۔

مالک نجی اسپتال نے بتایا کہ نجی اسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں بچی، اور بیڈز کے لیے سفارشیں آرہی ہیں۔

dengue

punjab government

PUNJAB HOSPITAL

Tabool ads will show in this div