کپڑے پہننے کی ’جھنجھٹ‘ ہوئی ختم، اسپرے کریں اور مرضی کا لباس بنائیں

میلان فیشن ویک میں بیلا حدید پر اسپرے کرکے اسے خوبصورت پیراہن میں تبدیل کیا گیا

باڈی پینٹ کے بعد اب سائنسدانوں نے ایسا اسپرے عوامی سطح پر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اپنی پسند کا لباس تیار کیا جاسکتا ہے۔

فیشن انڈسٹری میں ہر روز نت نئی اختراع سامنے آتی ہے، کبھی تنگ کپڑوں کا رواج آتا ہے تو کبھی جسم پر برائے نام کپڑوں کو فیشن کا نام دیا جاتا ہے۔

اسی طرح کئی اقسام کے باڈی پینٹس بھی دستیاب ہیں جن سے جسم پر ایسے ایسے نقش و نگار بنائے جاتے ہیں جن سے یہ گمان بھی نہیں ہوتا ہے جسے ہم ڈیزائن سمجھ رہے ہیں وہ رنگ ہے اور درحقیقت جس انسان کو ہم دیکھ رہے ہیں اس نے تو کپڑے ہی نہیں پہنے۔ کم و بیش 3 دہائیوں سے مارکیٹ میں ایسے رنگ دستیاب ہیں۔

ملبوسات اور زیبائشی سامان تیار کرنے والے بین الاقوامی برانڈ کوپرنی ( COPERNI ) نے ایسا اسپرے پیش کیا ہے جس کو کہیں بھی چھڑکا جائے تو اس سے نکلنے والا مواد کپڑے کی شکل اختیار کرلیا ہے اور وہ بھی چند ہی سیکنڈز میں ۔

کوپرنی ( COPERNI ) نے اس اسپرے کا عملی مظاہرہ چند روز قبل میلان فیشن ویک میں کیا ۔ اس تجربے میں دکھایا گیا کہ عالمی شہرت یافتہ ماڈل گرم بیلا حدید پر اسپرے کرکے اسے خوبصورت پیراہن میں تبدیل کیا گیا۔

بیلا حدید پر اسپرے کرنے کا اور اس سے ایک خوبصورت لباس بنانے کا سارا عمل سیکڑوں لوگوں نے دیکھا اور اس کی داد دی۔

اس اسپرے پینٹ سے متعلق بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر امیلیا سلاکووا (Emilija Slavkova) نے اس پوسٹ کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ اس اسپرے کو 12 سال پہلے ڈاکٹر مینیل ٹوریس نے لیبارٹری میں تیار کیا تھا۔

بیلا حدید پر کئے جانے والے اسپرے کے سارے عمل کی تعریف کرتے ہوئے امیلیا سلاکووا نے مزید کہا کہ یہ جدید سائنس کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہت اچھا طریقہ ہے۔

Bella Hadid

coperni

SPRAY PAINT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div