ملک میں جدید ترین واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام کا فیصلہ

سینٹر کا امریکہ کی معروف یونیورسٹی سے الحاق ہوگا

سیلاب کی تباہ کاریوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے جدید ترین واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد میں یہ سینٹربنایا جائے گا۔ ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) معظم اعجاز کے مطابق سینٹر کا امریکہ کی معروف یونیورسٹی سے الحاق ہوگا اور یہ ارسا سے بڑی اور مختلف باڈی ہوگی۔

اس وقت ارسا پانی کی تقسیم اور کوٹے پر کام کرتی ہے تاہم یہ سینٹر پانی سے متعلق منصوبہ بندی کرکے صوبوں سے مل کرعمل کروائے گا۔

یہ سینٹر وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ایڈوائزری جاری کیا کرے گا۔

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

Tabool ads will show in this div