پربھاس اور کیرتی سینن میں قربتیں، نئے فلمی جوڑے کی بازگشت

نئی آنے والی بھارتی فلم کے ٹیزر لانچ کی تقریب میں کیرتی سینن اور تیلگو ایکٹر پربھاس توجہ کا مرکز بن گئے۔

بھارتی شہر ایودھیا میں ہونے والی نئی فلم Adipurush کے ٹیزرلانچ کے موقع پر فلمی جوڑی کیرتی اورپربھاس کے درمیان ہم آہنگی دیکھی گئی ۔ ایک موقع پر تو کیرتی نے پربھاس کے ماتھے پر پسینہ سکھانے کے لئے اپنا دوپٹہ بھی دیا۔

فلم Adipurush کے ٹیزرلانچنگ کی تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار پربھاس اور کیرتی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

یوں دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کو لیکر کے مختلف تبصرے کیے گئے ۔

ایک صارف نے دونوں اداکاروں کی تصویروں کے حوالے سے ٹویٹ کی ۔

ایک صارف نے لکھا یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پربھاس کتنے اطمینان سے کیرتی سے بات کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے فلم کے ٹیزر میں دونوں اداکاروں کے اپنے ہی سین کو دیکھنے کی تصویر کو پوسٹ کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کیا جوڑی ہے

بھارتی فلم Adipurush جو کہ بیک وقت ہندی ، تیلگو ، تامل ، ملائم اور بھارتی ریاست کرناٹک میں بولی جانے والی زبان کنڑ میں بھی پیش کی جائے گی ۔ یہ فلم اگلے برس 13 جنوری سے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ فلم کے ٹیزرکو یوٹیوب پر بیس گھنٹوں کے دوران چھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

Bollywood

relationship

Prabhas

Kriti Sanon

ADIPURUSH

Tabool ads will show in this div