رمیزراجہ نےقومی ٹیم کے موجودہ کمبی نیشن کوزبردست قراردےدیا

پاکستان ٹیم نے آخر تک جان لگائی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا کھیلنے کا اپنا طریقہ ہے اور یہ کام کررہا ہے۔اس وقت پاکستان ٹیم کا کامبی نیشن زبردست بن گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ساتھ اتنی طویل سیریز سے لگ رہا تھا کہ شائقین کا شوق ختم ہو جائے گا لیکن پھر بھی تمام میچز میں ہاؤس فل تھا جس سے ثابت ہوا شائقین نے اس ٹیم کو اپنایا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ چھٹی والے دن کے علاوہ بھی شائقین کا میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آنا خوش آئند ہے۔ بڑے شہروں میں لوگ مصروف ہوتے ہیں لیکن انہوں نے اس ٹیم کےلیے وقت نکالا اور یہ بہت اچھی سیریز ثابت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے آخر تک جان لگائی اور اس سیریز سے ثابت ہوا کہ پاکستانی ٹیم ایک دوسرے کےلیے کھیلتی ہے۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ اس سیریز میں بینچ اسٹرینتھ کو ٹیسٹ کرنے کا بھی موقع ملا اورپاکستان ٹیم کا کامبی نیشن زبردست بن گیا ہے۔

رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی سی سی کے ٹاپ 4 ایوارڈ ونر ہماری ٹیم میں موجود ہیں اور یہ کہنا آسان ہے کہ ہم جدید کرکٹ نہیں کھیلتے تاہم پاکستانی کرکٹ کے شائقین سے کہوں گا تھوڑا صبر رکھیں ہم جونیئر لیگ سے نیا ٹیلنٹ لائیں گے۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

RAMEEZ RAJA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div