پاکستان نے بین الاقوامی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

بھارتی وزیر خارجہ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،دفترخارجہ

پاکستان نے بھارت کا بین الاقوامی دہشتگردی میں ملوث قرار دئیے جانے کا الزام مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا ودودرا میں دیا گیا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی چھپانے کے لیے پڑوسی ممالک پرالزامات عائد کررہا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کےبے بنیاد الزامات حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ایک اور مثال ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حقیقت میں بھارت پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمسایوں پر انگلی اٹھانا، دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی میں ملوث بھارتی کے چہرے پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی کرنے پر جوابدہ ٹھہرائے۔

بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر نے کہا تھا کہ پاکستان کی طرح دہشت گردی کی حمایت کوئی ملک نہیں کرتا۔ انھوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے واضح کردیا کہ پاکستان کا یہ رویہ اور اقدامات ناقابل قبول ہیں اور اس کے نتائج بھی ہونگے۔ انھوں نے پاکستان کو بین الاقوامی دہشت گردی کا ماہر ملک بھی قرار دیا تھا۔

انڈیا

FOREIGN OFFICE

Tabool ads will show in this div