مسافرٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کردیا گیا

محدود ٹرین آپریشن اورمالی بحران کے باعث پاکستان ریلوے نےکرایوں میں اضافہ کیا

محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکانومی کلاس میں 23 فیصد،اے سی کلاس کے کرایوں میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا۔

کراچی ایکسپریس اکانومی کلاس کاکرایہ 2350 روپے سے بڑھا کر3000 روپے،اے سی بزنس 7 ہزارروپے،اے سی اسٹینڈرڈ 5 ہزارروپے، اےسی سلیپرکا کرایہ 9 ہزار روپےکردیا گیا ہے۔

قراقرم اکانومی کا کرایہ 3 ہزارروپے،اے سی بزنس کا کرایہ 7 ہزار روپےکردیا گیا ہے۔پاک بزنس اکانومی کا کرایہ 3 ہزار روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار روپے اور اے سی بزنس کا کرایہ 7 ہزار روپےکردیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے 1 سےڈیڑھ ارب روپے کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے محدود ٹرین آپریشن اورمالی بحران کے باعث پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کیا۔

رواں سال جون میں بھی مسافرٹرینوں کےکرایوں میں 20 فیصداضافہ کیا گیا تھا۔

PAKSITAN RAILWAY

Tabool ads will show in this div