سندھ پولیس کی بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی درخواست

رپورٹ وزیراعلی سندھ کو ارسال

سندھ پولیس نے3 ماہ کےلیےبلدیاتی الیکشن موخرکرنےکی درخواست کردی ہے۔

محکمہ داخلہ نے سندھ پولیس کی رپورٹ وزیراعلی سندھ کوارسال کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کےلیےاضافی اہلکاردیگراضلاع سےآنےتھے تاہم سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے پولیس اہلکار اب نہیں آسکتے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف یونٹس کے جوان بھی دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلی بار 27 جولائی جبکہ دوسری بار 28 اگست کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث 20 جولائی کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 23 اکتوبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

Tabool ads will show in this div