ملک میں قانون نام کی چیز ہے تو اس کے ہاتھ عمران خان کے گریبان سے اب دور نہیں، مریم نواز

بیرونی ایجنٹ جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا، رہنما مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنے کے ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کی جانب سے اسلام میں عورت کے مقام پر بات کرنے پر مریم نواز نے کہا کہ جب تم نے مجھے سزاِ موت کی چکیوں میں رکھا، تب بھی میں عورت ہی تھی۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ اب تمہارے ظلم اور جھوٹوں کے پول کھل رہے ہیں اور تمہارا انتقام سر بازار رسوا ہو رہا ہے تو تم کیا عورت عورت کیا کر رہے ہو منافق آدمی؟ اس ملک میں اگر قانون نام کی کوئی چیز ہے تو اس کے ہاتھ تمہارے گریبان سے اب دور نہیں۔

اس سے قبل خاتون جج کو دھمکی پر عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس خارج ہونے پر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے، مگر میرا پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے جلسوں کے خوف سے فتنے نے مجھے ”تفتیش“ کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بےجا اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ فتنے کے ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا، ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ بیرونی ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے کوئی افسوس نہیں۔ اللّہ نے انتقام اور ناانصافیوں کا سامنا کرنے کی بہت ہمت دی ۔ اللّہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا۔مجھے ظالموں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کر گئے کہ میں خود بھی چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی۔ یہ سب اللّہ ربّ العزت کے کام ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div