علی ظفر کا مداحوں کو اپنا نیا گانا رات کو ہیڈ فون لگا کر سننے کا مشورہ

علی ظفر کا نیا گانا Akhiyaan یوٹیوب پر ریلیز

** گلوکار علی ظفر(Ali Zafar) کا کہنا ہے کہ سجنیا اور جھوم کے ٹرینڈنگ کرنے کے بعد امید ہے کہ اکھیاں (Akhiyaan) بھی ٹرینڈ کرے گا**۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر کا نیا گانا Akhiyaan ریلیز ہوگیا۔ علی ظفر نے ہی اپنے نئے پنجابی گانے کے بول لکھے اورموسیقی بھی خود ترتیب دی۔

اکھیاں گانے کی ریلیز کے بعد علی ظفر نے اپنے فینز سے لائیو سیشن میں بات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جھوم اورسجنیا گانے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز ٹک ٹاک ،انسٹاگرام سمیت دیگرسائٹس پر ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں ۔ ایسے ہی ان کے نئے گانے پر بھی ویڈیوز بنائیں اورانہیں ٹیگ کریں۔

علی ظفرنے اپنے لائیو سیشن کے دوران یہ بھی بتایا کہ ان کے سامنے کا دانٹ ٹوٹ گیا ہے ۔ ان کا دانت کیسے ٹوٹا یہ ایک طویل داستان ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے گانے کے بول کو دہرایا ۔۔ اپنی کہانی رو رو سنانی ، ہم سے نہ ہوگی ایسی نادانی ۔۔

علی ظفر نے اپنی لائیو سیشن کے دوران یہ بھی کہا کہ کیسے ڈپریشن کا مقابلہ کیا جائے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو نعمتیں آپ کے پاس ہیں۔ شکر گزاری سیکھیں اورشکر ادا کریں۔

گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ان کا نیا گانا اکھیاں رات کے اندھیرے میں ہیڈ فونز لگا کر سنیں بہت اچھا لگے گا۔

اکھیاں گانے کے حوالے سے علی ظفر نے اپنے انسٹا ہینڈل پر بھی 3 ویڈیوز پوسٹ کیں ۔ جس میں ایک ویڈیو میں علی نے سوال بھی پوچھا کہ سب سے زیادہ تکلیف دہ کیا ہے ؟؟

دل ٹوٹنا یا فاصلہ ؟؟

music

Ali Zafar

SAMAA MUSIC

Akhiyaan

Tabool ads will show in this div