البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سبزہلالی پرچم سربلند
سینان اشفاق نے اپنے حریف ویلی زودسکو کو14-10 سے ہرایا
البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے سینان اشفاق نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
سینان اشفاق نے یونان کے ویلی زودس مچل کوشکست دی۔16 سالہ سینان اشفاق نے اپنے حریف ویلی زودسکو کو14-10 سے ہرایا۔
دوسرے راؤنڈ میں ویلی زودس نے 5-3 سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے اور فیصلہ کن راؤنڈ میں سینان نے کم بیک کرتے ہوئے ویلی زودسکو کو 4 کے مقابلے میں 8 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
taekwondo
تبولا
Tabool ads will show in this div