ایرانی طیارے میں بم کی اطلاع؛ بھارت نے درجنوں مسافروں کی جان داؤ پر لگادی

ہنگامی لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر طیارہ چین چلا گیا

بھارت نے ایرانی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع کے باوجود پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنے دینے سے انکار کردیا۔

دنیا کا کوئی ملک انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشے پر کسی پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے سے گریز نہیں کرتا، اس کی مثال پاکستان سے لی جاسکتی ہے جس نے رواں برس 3 بھارتی پروازوں کو مختلف مسائل کے باعث بھارت کے ہوائی جہاقزوں کو ناصرف ہنگامی لینڈنگ کرنے دی بلکہ ان پروازوں کے مسافروں کی مہمان داری بھی کی لیکن بھارت سے یہ سب بعید از قیاس ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی نجی فضائی کمپنی مہان ایئر کی مسافر پرواز ایران سے چین کے شہر گوانزو جارہی تھی کہ کہ بھارتی سرحد میں داخلے پر طیارے کے پائلٹ نے بھارتی حکام سے ہنگامی لینڈنگ کے لئے رابطہ کیا۔

طیارے کے کپتان نے بھارتی حکومت کو بتایا کہ اسے طیارے میں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی ہے اس لئے طیارے کی کلیئرنس کے لئے پرواز کو دہلی میں اترنے دیا جائے۔

بھارت نے ایرانی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ طیارے کو جے پور میں لینڈنگ کرنی چاہیے، فاصلہ زیادہ ہونے باعث طیارہ چین کی جانب گامزن ہوگیا۔

انڈیا

Emergency landing

Tabool ads will show in this div