ڈالر کی قدر میں مسلسل 7ویں روز کمی

انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی ہوئی ہے۔

پیر کو کرنسی مارکیٹ میں انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوا کر227 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ 7 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 13روپے سستا ہوچکا ہے۔

جمعہ کو دن کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا ہوکر 228.45 روپے پر آگیا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں دن کے اختتام پر ڈالر1 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوا تھا۔

ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔

dollar

FOREX Rates

Jam ranjha Oct 03, 2022 11:42am
Nice
Jam ranjha Oct 03, 2022 11:43am
Uchsheerf ahamd pur bahwlpur
Jam ranjha Oct 03, 2022 11:43am
Nice gorop
Tabool ads will show in this div