انگلش کپتان بھی کراچی کے کھانوں کے شیدائی ہوگئے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کے کھانے مزےدار تھے یہاں کے کھانوں سے مایوس ہوا۔
لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزجیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان معین علی نے کہا کہ مہمان ٹیم آخری دونوں میچز میں اچھا کھیلی اور پوری سیریز میں کارکردگی اچھی رہی۔
انھوں نے کہا کہ سیریز کے 2 میچ بہت قریب جا کر ہارے اور اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں کیوں کہ سیریز بہت اچھی رہی۔
معین علی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی طرف جیت کر جانا بہت فائدہ مند ہوگا اور اس لئے آخری دونوں میچز جیتنے ضروری تھے، کھلاڑیوں نے بغیر کسی دباؤ کے کھیلا اور اچھا کھیلا۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد پاکستان آنا اور جیتنے پر خوشی ہے اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ تمام میچز میں گراؤنڈ بھرے ہوئے تھے اور یہاں کھیل کر بہت مزا آیا۔
ایک سوال پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے معین علی نے کہا کہ معین لاہور کےمقابلے میں کراچی کا کھانا اچھا لگا اور کراچی کی ڈشز مزیدار تھیں۔