امام الحق کا پاکستانی کھلاڑیوں کے حق میں اہم پیغام
کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسا کریں۔
ٹیسٹ کرکٹرامام الحق نےسوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کرکٹ فینز سے درخواست کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسا کریں۔
ٹویٹ کرتےہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں کیوں کہ آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپ فینز جس طرح ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں،اسی طرح سپورٹ کرنے کی کوشش کریں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں کیوں کہ ہم آپ اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران پاکستان کی اننگز میں اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں پرآوازیں کسی گئی تھیں۔
PAKISTAN ENGLAND SERIES
IMAM UL HAQ
تبولا
Tabool ads will show in this div