پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان

100 انڈیکس 125 پوائنٹس کےاضافےسے 41 ہزار253 پوائنٹس پرپہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغازپرتیزی کارجحان دیکھا گیا۔

پیر کو ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس 125 پوائنٹس کےاضافےسے 41 ہزار253 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ پچھلے ہفتے جاری کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت حالیہ سیلاب کی وجہ سے شدید معاشی اورانسانی بحران کا شکار ہے،ملکی معیشت کو مہنگائی،بیرونی مالی دباؤ اورغیریقینی صورت حال کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے، سیلاب کے باعث فصلیں متاثر ہوئی ہیں اورخوراک کےعدم تحفظ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)

Tabool ads will show in this div