انگلینڈ کی فتح پر برطانوی ہائی کمشنر خوشی سے نہال، پاکستانی قوم کا شکریہ

کیا شاندار سیریز تھی: کرسچن ٹرنر
<p>برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر</p>

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہوگئے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہئی کمشنر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ نے دل بھی جیت لیے اور سیریز بھی مگر کہانی ابھی باقی ہے۔

کرسچن ٹرنر نے قذافی اسٹیڈیم میں کھڑے ہوکر اردو میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے پیغام میں کہا: کیا شاندار سیریز تھی، انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے اور کرکٹ بھی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا 17 سال بعد دونوں ٹیموں کے درمیان اتنی بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی یہ تو ہمیں یقین تھا۔

انہوں نے شاندار مہمان نوازی پر پی سی بی اور پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کرسچن ٹرنر نے کہا ہر میچ میں کراؤڈ پر جوش اور انتظامات زبردست تھے، مجھے امید ہے یہی مہمان نوازی آئندہ ٹیسٹ سیریز میں بھی دیکھنے کو ملے گی۔

British High Commissioner

T20i

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Christian Turner

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div