بلاول کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عبدالقادر پٹیل کا شیخ رشید کو کرارا جواب

شکر ہے قومی اسمبلی گٹر زبان والے سے پاک ہوگئی، پی پی رہنما
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عبدالقادر پٹیل نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری کیخلاف بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا عالمی وقار دیکھ کر شیخ رشید کا جلنا بنتا ہے۔

پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختصر مدت میں دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال کیا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا وزیر خارجہ کیخلاف شیخ رشید کی بیان بازی کا مقصد میڈیا میں زندہ رہنے کے سوا کچھ نہیں، شکر ہے قومی اسمبلی گٹر زبان والے سے پاک ہوگئی ہے، شیخ رشید کے فریڈم ہاوس میں کیا کیا مشقیں ہوتی ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کررہا ہے، اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

BILAWAL BHUTTO

Sheikh Rasheed Ahmed

FEDERAL HEALTH MINISTER ABDUL QADIR PATEL

رضوان علی سومرو Oct 03, 2022 09:19am
لفظ عالمی وقار پہلا تو سوال یہ ہے کہ غلاموں کا کوی وقار نہیں ہوتا ان کا سارا وقار ان کےآقاوں کے جوتوں کےنیچے ہوتاہے
Tabool ads will show in this div