عمران خان کو کچھ نہیں ہو گا،رانا ثنااللہ کو عمر قید ہوگی،پرویز الہٰی

پی ٹی آئی قیادت کےبعد پنجاب حکومت بھی دھکمیوں پر اتر آئی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا کام پکڑا ہے کہ جس سے رانا ثناء اللہ کو عمر قید ہونی ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی رگ رگ سے واقف ہوں، ان کا تجربہ ہی جھوٹے مقدمات بنانے کا ہے۔ عمران خان کو کچھ نہیں ہونا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کام کررہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے۔ ن لیگ کے طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی۔ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔

ٹویٹر پیغام میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں آنے والی پائی پائی سیلاب متاثرین کی فلاح پر خرچ کی جا رہی ہے۔ فنڈ کی مانیٹرنگ کیلئے فول پروف نظام وضع کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

cm punjab

RANA SANAULLAH

PERVAIZ ELAHI

Tabool ads will show in this div