خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید سیکڑوں کیسز رپورٹ

صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار961 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوارن 476 افراد میں ڈینگی وائرس کے تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 961 سے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر پشاور میں ایک روز میں ڈینگی کے 219 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق پشاور میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مردان میں2337،خیبر میں 839،اور نوشہرہ میں 603 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران اب خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

dengue

khyber pakhtunkhwa

Tabool ads will show in this div