انگلینڈ نے پاکستان کو فیصلہ کن میچ میں ہراکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دیا تھا

انگلینڈ نے 7 میچوں پر مشتمل T20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 67 رنز سے ہرا کر سیریز 3-4 سے جیت لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی بیٹنگ لائن انگلش باؤلرز کے سامنے بری طرح ناکام ہوگئی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، یوں انگلش ٹیم نے 67 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کے ہیری بروک کو مین آف دی سیریز جبکہ 47 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والے ڈیوڈ میلن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بابراعظم 4، رضوان ایک، افتخار 19، خوشدل 27 رنزبناسکے جبکہ شان مسعود نے 43 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد رضوان، حارث رؤف، خوشدل شاہ اورمحمد حسنین کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدرعلی، عامرجمال اور شاہنواز دہانی کوآرام دیا گیا تھا۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div