محب مرزا کا تصویروں پر فلٹر لگانے والوں کو قیمتی مشورہ
اداکارہ محب مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ان لوگوں کو قیمتی مشورہ دیا ہے جو موبائل کے ذریعے تصویر لیتے ہوئے اچھا نظر آنے کے لئے فلٹر استعمال کرتے ہیں۔
آج کل کا زمانہ موبائل فون اور سوشل میڈیا کا ہے، لوگ موبائل سے اپنی تصاویر اتار کرانہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے سے پہلے وہ موبائل فون میں پہلے سے موجود کچھ ایسے فلٹر استعمال کرتے ہیں جو چہرے پر موجود داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کو ناصرف چھپا دیتا ہے بلکہ رنگت کو بھی صاف کردیتا ہے۔
اکثر اوقات ایسا بھی ہوتا ہے تصویر کو اس قدر فلٹر کردیا جاتا ہے کہ جب اصلی شخص سامنے آتا ہے تو اسے پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔
اداکار محب مرزا نے اسی حوالے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ تصویروں پر فلٹر اتنا ہی لگائیں کہ ملنا پڑے تو شرمندگی نہ ہو۔