پی ٹی آئی والے اپنے منہ پر فلٹریشن پلانٹ لگائیں، شیری رحمان

سیاسی جماعت کا لیڈر فسطائیت کررہاہے
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر فسطائیت پھیلا رہا ہے، تحریک انصاف کو چاہیئے کہ اپنے منہ پر فلٹریشن پلانٹ لگائیں ورنہ لوگ خود اس گٹر کو بند کریں گے۔

اسلام آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا اس عمل کی کوئی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا، ہم کسی گالم گلوچ بریگیڈ کو فروغ نہیں دے سکتے ہیں، تحریک انصاف اخلاقیات کا جنازہ نکال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بدتہذیبی اور بداخلاقی مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوئی وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما قائد اعظم کے پاکستان میں فسطائیت کو ہوا دے رہے ہیں، یہ عمران خان کی تقریروں اور بیانیہ کے ثمرات ہیں، ہمارا مذہب اور معاشرہ عورتوں کے ساتھ اس طرح کے رویہ کی اجازت نہیں دیتا۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس طرح کی آلودگی پر فلٹر لگائے ورنہ معاشرہ خود اس کا احتساب کرے گا۔

کے پی کے وزیر حوالہ دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر نے ایسے الفاظ کہے کہ بتا بھی نہیں سکتی، یہ شرم بھی محسوس نہیں کرتے، ہماری پارٹی میں تو ایسے لوگوں کو نکال دیا جاتا ہے، آپ اس پر کوئی ندامت تو کریں معافی تو خدا بھی دے دیتا ہے، لیکن معافی نہیں اس پر ڈھٹائی کی جاتی ہے۔

SENATOR SHERRY REHMAN

CLIMATE CHANGE MINISTRY

Tabool ads will show in this div