پاکستان آرمی کا سپاہی یو این امن مشن کے دوران شہید
وہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے
پاک فوج کا ایک اور جوان دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کی کوششوں میں شہید ہوگیا۔
اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل حوالدار بابر صدیق کانگو میں آپریشن کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوراج علاج چل بسے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق کا تعلق پاکستان کے علاقے شکر گڑھ سے تھا۔ حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
30 ستمبر کو 6 مسلح حملہ آوروں نے اقوام متحدہ امن مشن پر حملہ کیا اور اس دوران حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی اور وہ شہید ہوگئے۔
شہید 35 سالہ حوالدار بابر صدیق کا تعلق شکرگڑھ کے علاقہ بھابڑہ گوجراں سے ہے۔ شہید کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں کی جائے گئی۔